سنی تحریک کادھرنے ختم کرانے کیلئے 48گھنٹے کاالٹی میٹم

سنی تحریک کادھرنے ختم کرانے کیلئے 48گھنٹے کاالٹی میٹم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے حکومت 48گھنٹوں میں دھرنوں کو ختم کرانے کا الٹی میٹم دے دیا۔۔۔

سانحہ بگن کے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچادیا جاتا تو تو شاید پورے خطے میں جو بڑھ کر پارا چنار،کرم ودیگر علاقوں میں پھیل چکا ہے وہ نوبت یہاں تک نہیں پہنچتی،اس وقت جو حالات ہیں وہ دوسرا رخ اختیار کرچکے ہیں جس کی نشاندہی ہم آپ کو کرنا چارہے ہیں،،ملک کے بڑے شہروں کو سازش کے تحت چھوٹی چھوٹی دھرنیوں کے ذریعے یرغمال اور عوام کی زندگی کو مفلوج کیا جارہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ مرکزی نائب سربراہ محمد شاہد غوری،مرکزی رہنما محمد آفتاب قادری،محمد مبین قادری،محمدشہزاد قادری ودیگر موجود تھے ۔شاداب رضا نے مزید کہا کہ ایک طرف دھرنا دینے والے مظلومیت کا رونا رورہے ہیں دوسری طرف کہہ رہے ہیں اسلحہ جمع نہیں کرائینگے یہ بڑی افسوس کی بات ہے غیر قانونی مطالبہ جس پر یہ دھرنے دیئے جارہے ہیں،ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کیلئے حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کو سختی سے اس کا نوٹس لینا چاہیے ، پاکستان سنی تحریک نے بڑی قربانیاں دی ہیں ہماری دو اعلیٰ قیادتوں اور سیکڑوں کارکنان نے ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے جام شہادت نوش کیا،پاکستان سنی تحریک ملک سے انتہاپسندی ودہشتگردی کے خاتمے کیلئے مثبت کردار ادا کرتی رہے گی،ضلع کرم میں فرقہ وارانہ فسادات کی آڑ میں اہلسنت کی اکثریتی آبادیوں اور بازاروں پرمسلسل حملے جاری ہیں، گھروں دکانوں اور جان واملاک کو شدید نقصان پہنچایاگیا درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں