جامعہ کراچی، شعبہ کمپیوٹر سائنس میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
کراچی(این این آئی)انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق شعبہ کمپیوٹرسائنس میں بی ایس سی ایس/ بی ایس ایس ای ایوننگ پروگرام اور۔۔۔
آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) مارننگ پروگرام کاداخلہ ٹیسٹ اتوار کو کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہوا۔شعبہ کمپیوٹرسائنس بی ایس ایس ای اوربی ایس سی ایس ایوننگ پروگرام کی 220 نشستوں کے لئے 1026 جبکہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس مارننگ پروگرام کی 40 نشستوں کے لئے 335 داخلہ فارم جمع کرائے گئے ۔واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کرانے والوں میں 120 ایسے امیدوار بھی شامل ہیں جو17 نومبر کو ہونے والے بی ایس فرسٹ ایئر مارننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں50 یا اس سے زائدنمبرزحاصل کرکے کامیاب ہوچکے ہیں انہیں ایوننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کی ضرورت نہیں ، ان کے مارننگ پروگرام کے داخلہ ٹیسٹ اسکو ر کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے نتائج جاری کئے جائیں گے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم پروفیسرڈاکٹر شائستہ تبسم، انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنزجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر صائمہ اخترودیگر کے ہمراہ مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔داخلہ ٹیسٹ کے نتائج پیر(آج)کو امیداروں کے پورٹل پر اَپ لوڈ کردیئے جائیں گئے ۔