دنیاوی فکر چھوڑ کر آخرت کی تیاری کریں، حاجی اطہر عطاری

دنیاوی فکر چھوڑ کر آخرت کی  تیاری کریں، حاجی اطہر عطاری

کراچی(این این آئی)دعوت اسلامی کے تحت نورانی مسجد ملیر میں سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد ہوا ۔

اجتماع سے حاجی محمد اطہر عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے کہا کہ جس نے اپنی تمام فکروں کو صرف ایک فکر یعنی فکر آخرت بنادیا تو اللہ پاک اس کی دنیا وی فکروں کیلئے کافی ہے اور جس کی فکریں دنیا کے احوال میں مشغول رہیں تو اللہ کو پروا نہیں کہ وہ کس وادی میں ہلاک ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غفلت سے بیدار ہوجانا چاہئے ،دنیا دھوکے کا گھر ہے ،ہمیں اس دھوکے سے نکل کر آخرت کی تیاری میں مصروف ہوجانا چاہئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں