موبائل فونز چھیننے والا کم عمر ملزم پکڑا گیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے موٹر سائیکل چوری کر کے شہریوں سے موبائل فون جھپٹ کر فرار ہونے والے کم عمر ملزم کو گرفتار کر کے۔۔
مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ایس ایچ او غلام رسول ارباب نے بتایا کہ گرفتار نوعمر ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کا ساتھی زاہد موقع سے فرار ہوگیا، کم عمر ملزم اپنے ساتھی کے ہمراہ نیو کراچی کے رہائشی ابراہیم سے اس کا موبائل فون جھپٹ کر فرار ہوا تھا۔