مقامی کسانوں کو انکے حق سے محروم کیا جارہا ہے ،کراچی بار

مقامی کسانوں کو انکے حق سے محروم کیا جارہا ہے ،کراچی بار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی بار ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کی جانب سے گرین کارپوریٹ انیشیٹو پرائیویٹ لمیٹڈ کو 14 ہزار ایکڑ سے زائد زمین دینے کی مذمت کی ہے ۔

کراچی بار کے جاری اعلامیہ میں کہا گیا  کہ اس طرح کی الاٹمنٹ کرکے ایک خطرناک مثال قائم کی گئی ہے ، مقامی کسانوں کو انکے حق سے محروم کیا جارہا ہے جن کا گزر بسر زمین سے ہے ، اس طرح کی ڈیل سے سندھ حکومت کو انتہائی کم فائدہ ہوگا ، سندھ حکومت اپنے فیصلے پر غور کرکے اسے فوری واپس لے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں