ڈی سی ملیر آفس میں زرعی مردم شماری فیلڈ آپریشن

ڈی سی ملیر آفس میں زرعی مردم شماری فیلڈ آپریشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے ویژن کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال کی ہدایات پر ملک بھر میں ساتویں زرعی مردم شماری پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔

 اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ملیر آفس میں فیلڈ آپریشن کا افتتاح کیا گیا جس میں ایم این اے عبدالحکیم بلوچ اور ڈپٹی کمشنر ملیر سلیم اللہ اوڈھو نے شرکت کرکے فیلڈ آپریشن کا افتتاح کیا، اس موقع پر محکمہ زراعت کے حکام نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ زرعی مردم شماری پروگرام ہے ، ملک کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مربوط ڈیجیٹل مردم شماری پروگرام ہے ، ابتدائی طور پر اسلام آباد میں 311 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی گئی اور دوسرے مرحلے میں 6500 زرعی شمار کنندگان اور 1368 سپروائزرز کو ضلعی سطح پر تربیت دی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد ڈیٹا اکٹھا کرنا ہے ، زرعی شعبے میں پالیسی سازی کے لیے بہترین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ اس دوران عبدالحکیم بلوچ اور سلیم اللہ اوڈھو نے کہا کہ ساتویں زرعی مردم شماری پروگرام کی کامیابی کا دارومدار درست تعداد میں شماریات کرنا ہے زراعت کے شعبے میں ملیر ضلع کراچی کا اہم حصہ ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ ہمارا ٹیم ورک اچھا ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں