انٹرکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کااعلان

انٹرکے امتحانی فارم جمع  کرانے کی تاریخ کااعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء کیلئے سائنس، کامرس۔۔۔

 آرٹس اور ہوم اکنامکس گروپس بشمول فیلیئرز، امپروومنٹ آف ڈویژن/گریڈ، بینیفٹ کیسز،ایڈیشنل سبجیکٹس، شارٹ سبجیکٹس، ٹی پی (ٹوٹل پیپرز) کے پرائیویٹ امیدوار وں کیلئے 6 جنوری سے 31 جنوری 2025ء تک امتحانی فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے ۔ یاد رہے IBCCاور BOGکے اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق امیدوار چار سال امپروومنٹ آف ڈویژن کے چانس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں