نوشہروفیروز پولیس:2024میں 6خطرناک ڈکیت مارے گئے

نوشہروفیروز پولیس:2024میں 6خطرناک ڈکیت مارے گئے

پڈعیدن (نمائندہ دنیا) ایس ایس آفس نوشہروفیروز نے سال 2024 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ایس ایس پی کے ترجمان سب انسپکٹر شوکت علی کلو کے مطابق گزشتہ سال کے دوران ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے ساتھ 88 مقابلے ہوئے ۔۔۔

 6 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوئے ،جن کے سروں کی قیمت پانچ لاکھ روپے تک مقرر تھی ،جب کہ 57 زخمی ڈاکوؤں سمیت 111 کرمنلز کو پولیس نے گرفتار کیا۔ اسی طرح فرائض کی ادائیگی کے دوران مجرموں کے ساتھ مقابلوں میں دو جوان شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے ، بہادری سے لڑتے ہوئے 02 اہلکار زخمی بھی ہوگئے ۔ ہالانی اور فرید دیرو تھانوں کی حدود میں اندھے قتل کے دو مقدمات کامیابی کے ساتھ حل کیے گئے ، اس کے علاوہ دو شہید اہلکاروں کے کیسز بھی ٹریس ہوئے ۔ گھروں اور دکانوں سے چوریاں کرنے والے 52 گینگ برسٹ ہوئے ۔ نوشہروفیروز پولیس کی پیشہ ورانہ تفتیش اور ٹھوس شواہد کی بنا پر مختلف مقدمات میں جرم ثابت ہونے پر 180 کیسز میں ملوث ملزمان کو متعلقہ عدالتوں سے قید اور لاکھوں روپے جرمانے کی سزائی گئیں۔ گز شتہ سال کے دوران 957 روپوش و اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ غیرقانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 374 مقدمات درج ہوئے ، گرفتار ملزمان سے 03 ہینڈ گرنیڈ، 15 کلاشنکوف، پانچ رائفلیں، 51 شاٹ گن، رپیٹر، 305 پستول، 954 رائونڈز ، 149 کارتوسز برآمد ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں