محراب پور:کروڑوں کی خوردبرد سے نکاسی آب کا نظام تباہ

محراب پور:کروڑوں کی خوردبرد سے نکاسی آب کا نظام تباہ

نوشہرو فیروز(آئی این پی)محراب پور میں نکاسی آب کا نظام درہم برہم ہوگیا،محکمہ بلدیہ اور صحت عامہ (پبلک ہیلتھ)میں مبینہ ملی بھگت سے کروڑوں روپے خورد برد ہونے لگے ۔

ذرائع کے مطابق محراب پور شہر میں چیئرمین بلدیہ جاوید میمن کی نااہلی سے نکاسی آب نظام درہم برہم ہوگیا،مغل فیکٹری کالونی،میرمحلہ، ساکھانی محلہ، میمن محلہ، کمبوہ محلہ،شاہی بازار، سیال آباد روڈ، اسٹیشن روڈ،کوٹری کبیر روڈ سمیت اہم سڑکیں گندے پانی میں ڈوب گئی ہیں اور اس کے سبب تجارتی سرگرمیوں متاثر ہونے کیساتھ شہریوں کو سخت تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، محکمہ بلدیہ کے ٹاؤن آفیسرمیر آفتاب ملاح اور محکمہ صحت عامہ(پبلک ہیلتھ)کی مبینہ نااہلی سے نالیوں و گٹر کا پانی سڑکوں پر جمع ہے جس سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں ۔دونوں محکموں کے افسران، نومنتخب نمائندگان کی عدم توجہی اور مجرمانہ غفلت کے باعث شہر کا شاہی بازار، عمرکلاتھ مارکیٹ سمیت دیگر تجارتی و کاروباری مراکز،اہم سڑکوں اسٹیشن روڈ، ٹھری میرواہ روڈ، کوٹری کبیر روڈ، سیال آباد روڈپرنکاسی آب کا نظام خراب ہونے کے باعث گٹر کا پانی کھڑا رہتا ہے ۔ادھر کل جماعتی اتحاد کے کنونیئر یونس رفیق ملک، سماجی تنظیم اسٹاپ کے محمود حسین نیئر، علاقہ مکینوں نے محکمہ بلدیہ اور دیگر محکموں پر سخت تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ شکایات کے باوجود افسران و منتخب نمائندگان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں