مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم

 مجاہد کالونی میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کا حکم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مجاہد کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی روکنے سے متعلق درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کے ڈی اے کو غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی اجازت دیدی۔

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی آئینی بینچ نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت نے تمام فریقین کا تفصیلی موقف سنا ہے ، سماعت کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ ماسٹر پلان کے برخلاف غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں ، عدالت نے کہا کہ اگر مجاہد کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہیں تو کے ڈی اے قانون کے مطابق کاروائی کرسکتا ہے لیکن کے ڈی اے تمام کارروائی قانون کے دائرے میں اور پہلے سے جاری عدالتی احکامات کو مدِنظر رکھتے ہوئے انجام دے ، عدالتی فیصلے کے مطابق وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کے ڈی اے اگر وہ تعمیرات گرائے جو ماسٹر پلان کے مطابق نہیں ہیں انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے تاہم کے ڈی اے صرف ان غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرے جو ماسٹر پلان کے مطابق نہیں ہیں ، عدالت کا احکامات کی نقول ڈی جی کے ڈی کو ارسال کرنے کا ممی ہدایت جاری کرتے ہوئے مجاہد کالونی کے 70 سے زائد رہائشیوں کی درخواست نمٹادی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں