شہری اغواکیس ،ملزمان جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے

شہری اغواکیس ،ملزمان جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشتگردی منتظم عدالت نے شہری کے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے کیس میں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر اے وی سی سی پولیس کے حوالے کردیا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے شہری کے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی کے کیس میں گرفتار پولیس اہلکار سمیت چھ ملزمان کو پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ پولیس اہلکاروں نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر ارسلان نامی شہری کو اسکے دوسرے دوست کے ساتھ منگھو پیر کے علاقے سے اغوا کیا گیا، ارسلان اور اسکے دوست کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد صدر پاسپورٹ آفس کے قریب شہری کے ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالر مختلف اکاؤنٹ میں منتقل کروائے گئے اور متاثرہ شہری کو مزار قائد کے قریب نیم بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر پولیس اہلکار فرار ہوگئے ، تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ تفتیش کے دوران اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مبینہ اغواء برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکار کی شناخت کرلی گئی، تفتیش کے دوران اغوا برائے تاوان میں ملوث پولیس اہلکاروں کا روٹ میپ بھی حاصل کرلیا گیا ہے ، واردات میں ملوث پولیس موبائل کو مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا ہے ۔  عدالت نے آئندہ سماعت تک اے وی سی سی سے تحقیقاتی پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں