مزاحمت پرقتل نوجوان کے اہلخانہ کی انصاف کی اپیل

 مزاحمت پرقتل نوجوان کے اہلخانہ کی انصاف کی اپیل

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی مدینہ کالونی میں موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے نوجوان کے اہلخانہ نے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کورنگی مدینہ کالونی میں موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر قتل کیے جانے والے نوجوان کے اہلخانہ نے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے قتل کی واردات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، مقتول نوجوان 6 ماہ کے بیٹے کا باپ تھا۔تفصیلات کے مطابق 3 جنوری کی شب زمان ٹاؤن تھانے کے علاقے کورنگی نمبر تین سیکٹر پچاس اے مدینہ کالونی میں گھر کے باہر نامعلوم مسلح ڈکیتوں نے موبائل فون چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 22 سالہ نوجوان ساحل مسیح ولد مرزا کو قتل کر دیا تھا، پولیس نے مقتول نوجوان کی اہلیہ کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تھی۔مقتول نوجوان کے اہلخانہ گزشتہ روز میت وصول کرنے کے لیے چھیپا سرد خانے پہنچے ۔ اس موقع پر مقتول نوجوان کے کزن نے بتایا کہ مقتول ساحل کا تعلق پنجاب کے شہر سیالکوٹ سے تھا اور تین سال قبل مقتول کی شادی ہوئی تھی جس کے بعد مقتول ساحل کراچی منتقل ہوگیا تھا اور کورنگی میں نجی فیکٹری میں صفائی کا کام کرتا تھا، مقتول 6 ماہ کے بیٹے کا باپ بھی تھا۔کزن نے مزید بتایا کہ جمعے کی شب مقتول گھر سے ڈیوٹی پر جانے کے لیے نکلا تو گھر کے باہر ڈکیت پہنچ گئے ، انھوں نے ساحل سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی تو ساحل نے مزاحمت کی جس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے.

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں