کھپرو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن
کھپرو (نمائندہ دنیا)سپریم کورٹ کے حکم پر کھپرو میں تجاوزات کے خلاف آپریشن،دکان کے سامنے نصب چھپروں اور دیگر تجاوزات کا صفایا کر دیا گیا۔
انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی کی قیادت میں میونسپل کمیٹی کھپرو کے سی ایم او، مختیار کار، ڈی ایس پی، ایس ایچ او، ایگل اسکواڈ، ریونیو ملازمین، میونسپل کمیٹی کے ملازمین اور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ شہید چوک، سانگھڑ روڈاور ہتنگو روڈ پر دکانوں کے آگے لگے چھپروں اور کرسیوں اور ٹیبلوں اور کیبنوں کا صفایا کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کھپرو نبی بخش سولنگی نے کہا کہ آپریشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق کیا جارہا ہے ، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی جائے گی۔