خانقاہیں اللہ اوررسولؐ کی محبت کے فروغ کاذریعہ،مصطفی کمال

خانقاہیں اللہ اوررسولؐ کی محبت کے فروغ کاذریعہ،مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ خانقاہی نظام کا مقصد اﷲاور اس کے رسولؐ کی محبت کو فروغ دینا ہے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

صوفیائے کرامؒ کی خانقاہیں ہمیشہ سے اﷲکے بندوں کی داد رسی، تربیت، تعلیم اور ذکر و فکر کا وہ مرکز رہی ہیں، جہاں سے کروڑوں تشنگان معرفت فیض یاب ہوئے اور لاکھوں گم گشتہ راہیوں کو محبت الٰہی کی منزل کا سراغ ملا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرت سید شاہ خلیل اللہ جنیدی کے سالانہ عرس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع شیخ طریقت سید شاہ محمد اسداللہ جنیدی، ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم، ڈاکٹر خرم آسی ، پروفیسر ڈاکٹر جلال الدین احمد نوری، سابق ڈین فیکلٹی آف اسلامک اسٹڈیز کراچی یونیورسٹی و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ خانقاہوں نے صوفی ازم کو پوری مسلم دنیا میں پھیلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہ سلیم کا کہنا تھا کہ اولیا اللہ کی تعلیمات ہی ہمارے مسائل کا حل ہیں ۔سید شاہ محمد اسد اللہ جنیدی نے کہا کہ حضرت علی ؓ کاعلمی مقام و مرتبہ، اُن کی قرآن فہمی، حقیقت شناسی اور فقہی صلاحیت تمام اولین و آخرین میں ممتاز و منفرد تھی۔ قدرت نے انہیں عقل و خرد کی ارفع و اعلیٰ صلاحیتوں سے نوازا تھا ، جو مسائل دوسرے حضرات کے نزدیک پیچیدہ سمجھے جاتے تھے ، انہیں وہ آسانی سے حل کردیتے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں