ماجو میں ملک کی پہلی نفسیاتی تحقیقاتی لیبارٹری قائم

ماجو میں ملک کی پہلی نفسیاتی تحقیقاتی لیبارٹری قائم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)محمد علی جناح یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات نے پاکستان کی پہلی مخصوص نفسیاتی تحقیقاتی لیبارٹری ’’ایم ایس سائنس لیب‘‘کا افتتاح کردیا ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

یہ لیبارٹری چیئرپرسن شعبہ سائیکالوجی مریم حنیف غازی اور سومل کیانی کی کاوشوں سے قائم کی گئی ہے ۔ماجو کے صدر ڈاکٹر زبیر شیخ نے لیب کے افتتاح کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیب تحقیقاتی مہارتوں کو بہتر بنانے ، عملی حل فراہم کرنے اور مختلف تعلیمی شعبوں کے درمیان خلا کو پُر کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرے گی۔ لیب ایک ایسا مرکز بننے کی خواہش رکھتی ہے جہاں علمی انقلاب برپا ہو اور معاشرے میں مثبت اثرات مرتب ہوں، جو نفسیاتی تحقیق اور تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ لیب بین العلومی تحقیق کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین کو مدعو کرے گی تاکہ وہ پیچیدہ اور حقیقی دنیا کے مسائل پر مشترکہ تحقیق کر سکیں۔اس موقع پر مریم حنیف غازی نے کیا کہ لیبارٹری کے لیے ایک مخصوص جگہ مختص کرنے سے بین العلومی تحقیق کو فروغ دینا بہت آسان ہو جائے گا، جس سے مختلف شعبوں کے محققین کو بلا تعطل اشتراکِ عمل کا موقع ملے گا۔ سومل کیانی نے کہاکہ نفسیات کے شعبے میں، خاص طور پر بین العلومی طریقۂ کار اور استعمال شدہ تحقیقاتی تکنیکوں کے حوالے سے ، ہمارا معیار عالمی سطح سے پیچھے ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں