موٹر سائیکل لفٹر گینگ پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعید آباد شہید گھمن چوکی پولیس کی کارروائی، موٹر سائیکل لفٹر گینگ پکڑا گیا۔۔
موٹر سائیکل لفٹر گینگ مدینہ کالونی، سعید آباد، اتحاد ٹاؤن اور بلدیہ سے موٹر سائیکل چوری کرنا اور چھینے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزمان اکثر اوقات خواتین سے پرس اور مردوں سے موبائل فون بھی چھپٹا مار کر چھین لیتے تھے ۔موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے تین ملزمان گرفتارکئے گئے ہیں۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔