فوتگی کوٹے پر اہلخانہ کو ملازمت دینے کامطالبہ

کراچی (این این آئی)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سید ذوالفقار شاہ، صدر ملک نوید نے۔۔
کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد 18 اکتوبر 2024 سے پہلے دورانِ سروس انتقال یا میڈیکل ان فٹ ہوکر ریٹائر ہونے والے ملازمین کے اہلِ خانہ کو فوتگی کوٹے پر ملازمت دینے پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔فیصلے کے بعد ملازمت کے منتظر یتیم بچوں اور بیواؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔