منافرت پھیلانے والے اسلام و ملک دشمن،سنی تحریک

 منافرت پھیلانے والے اسلام و ملک دشمن،سنی تحریک

کراچی (این این آئی)پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شہزاد قادری نے کہا ہے کہ منافرت پھیلانے والے اسلام اور ملک کے دشمن ہیں اور ایسے عناصر کو قانون کے تحت سخت سزا دی جانی چاہیے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 انہوں نے سندھ حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ کراچی میں مذہبی فسادات کرانے کی کوشش کر رہی ہے ۔محمد شہزاد قادری نے گڑھی خدابخش بھٹو میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزار سیدنا عبداللہ شاہ غازی ؒپر منافرت پھیلانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچانا ضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شرپسندوں نے سندھ حکومت کو سیدنا عبداللہ شاہ غازی ؒکے مزار پر حملے کی دھمکی دی تھی،جس کے بعد مزار کو سیل کردیا گیا، لیکن حکومت نے ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کو شرپسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مزار کی سیکیورٹی میں مزید سخت اقدامات کرنے چاہیے تھے ،تاکہ ان کے حوصلے پست ہوتے اور مزار کو زائرین کے لیے کھلا رکھا جاتا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی پی قیادت شرپسند عناصر کے خلاف آواز بلند کرنے پر سنی تحریک کی قیادت کو شہید کر چکی ہے اور ہم ملک سے ایسے عناصر کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ شہزاد قادری نے واضح کیا کہ پاکستان سنی تحریک کا موقف ہمیشہ پرامن رہا ہے اور وہ اپنے مسلک اور نظریے کے دفاع میں ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں