وزیر اعلی تعلیم وصحت پر جدت کیساتھ کام کر رہے ،جمیل ضیاء

وزیر اعلی تعلیم وصحت پر جدت کیساتھ کام کر رہے ،جمیل ضیاء

کراچی (این این آئی) وزیر اعلی سید مراد علی شاہ سے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی، جنرل سیکریٹری و ٹاؤن چیئرمین اورنگی جمیل ضیا ودیگر نے چیف منسٹر ہاؤس میں ملاقات کی۔اس موقع پر معزز مہمانوں نے وزیر اعلی سندھ کو محبت اور ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

عقیدت کا اظہار کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی، جہاں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور سندھ کے حقوق کے تحفظ سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی ضلع ویسٹ کے جنرل سیکریٹری و ٹان چیئرمین اورنگی جمیل ضیا نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ صوبے میں تعلیم اور صحت کے میدان میں جدت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ان کی قیادت میں سندھ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کینال کے معاملے پر چیئرمین پیپلز پارٹی بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر پارٹی کی واضح پالیسی کا اعلان کرینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں