عید کی رونقیں برقرار، شہر کے تفریحی مقامات پر بدستور رش

 عید کی رونقیں برقرار، شہر کے تفریحی مقامات پر بدستور رش

کراچی (سٹی ڈیسک)عید الفطر کے بعد بھی کراچی کے تفریحی مقامات اور پارکوں میں عوام کا رش برقرار ہے۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ، شہری بھرپور انداز میں عید کی خوشیوں کو انجوائے کر رہے ہیں۔شہر کے معروف تفریحی مقامات سفاری پارک، ہل پارک، باغ ابنِ قاسم، سی ویو اور کلفٹن کا ساحل عوام سے بھرے ہوئے ہیں، جہاں بچوں اور بڑوں کی بڑی تعداد لطف اندوز ہو رہی ہے ۔علاوہ ازیں پردہ پارک ودیگر علاقائی پارکوں میں بھی عوام کا ہجوم ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ عید صرف تین دن کی نہیں بلکہ پورا مہینہ چلتی ہے ۔ ایک شہری عدنان نے کہا کہ ہم نے عید کے دن گھر میں گزارے ، لیکن اب بچوں کی ضد پر انہیں تفریح کے لیے لائے ہیں، خوشی ہے کہ شہر میں گھومنے کے لیے اچھے مقامات موجود ہیں۔ ایک اور شہری مریم خان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بہت زیادہ ہو گئی ہے ، زیادہ خرچ نہیں کر سکتے ، اس لیے پارک اور ساحل ہی تفریح کے بہترین ذرائع ہیں، جہاں کم خرچ میں اہل خانہ کے ساتھ اچھا وقت گزارا جا سکتا ہے ۔دوسری جانب تفریحی مقامات پر سیکیورٹی اور ٹریفک کا دباؤ بھی بڑھ گیا ہے ، جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ زبیر احمد نامی شہری نے کہا کہ ٹریفک کا نظام بہتر بنانے کی ضرورت ہے ، پارکنگ کے مسائل بہت زیادہ ہو گئے ہیں، انتظامیہ کو اس پر توجہ دینی چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں