حقیقی تبدیلی ذاتی مفادات کی قربانی کے بغیر ممکن نہیں، ایاز میمن موتی والا

حقیقی تبدیلی ذاتی مفادات کی قربانی کے بغیر ممکن نہیں، ایاز میمن موتی والا

کراچی (این این آئی) آل کراچی تاجر الائنس کے چیئرمین اور عام آدمی پارٹی کے بانی، ایاز میمن موتی والا نے اپنی پوری زندگی کی جمع پونجی غریب اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 مستحق افراد میں تقسیم کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی اسی وقت ممکن ہو گی جب ذاتی مفادات کو ملکی مفادات کے لیے قربان کیا جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز میمن موتی والا نے کہا کہ آج کے دور میں معاشرہ دو واضح طبقات میں تقسیم ہو چکا ہے ۔ ایک طرف انتہائی امیر طبقہ یعنی اشرافیہ ہے ، جو عیش و عشرت میں مصروف ہے ، جبکہ دوسری طرف غریب عوام ہیں، جو بنیادی ضروریات زندگی سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اشرافیہ طبقہ غریب عوام کی حالتِ زار کے متعلق سوچنا بھی گوارا نہیں کرتا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں