ڈائریکٹر کچی آبادی ذاتی حیثیت میں سندھ ہائیکورٹ طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ کچی آبادی و ہیومن سیٹلمنٹ کے افسر کی تنخواہ روکے جانے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر کچی آبادی و ہیومن سیٹلمنٹ کاشف خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ۔خواہیں روک لی گئیں۔۔
عدالت نے 7 اپریل کو درخواست گزار عمران کی تنخواہوں کے متعلق ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی ۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں محکمہ کچی آباد کے افسر عمران کی تنخواہیں روکے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار نے ڈائریکٹر جنرل گریڈ 20 کی اسامی پر کاشف خان کی تقرری کو چیلنج کیا ہوا ہے ، کیونکہ اس عہدے کے لیے پاکستان ایڈمنسٹریٹر سروس کے افسر کی تقرری ضروری ہے ، لیکن کاشف خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کا حصہ نہیں ہیں۔ تاہم، یکم جنوری 2025 کو ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ عدالت نے اس سے پہلے 12 اپریل 2023 کو ایسا ہی نوٹیفیکیشن معطل کر دیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر تعینات ہوتے ہی کاشف خان نے غیر قانونی تبادلے اور تقرریاں شروع کردیں۔ عدالت نے تنبیہ کی کہ اگر کوئی غیر قانونی تبادلہ یا تقرری سامنے آئی تو نہ صرف اسے غیر قانونی قرار دیا جائے گا، بلکہ اس کے خلاف مناسب کارروائی بھی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں عدالت نے تبادلے و تقرریوں پر پابندی عائد کر دی تھی، جس کے نتیجے میں درخواست گزار کی تین ماہ سے تن