محمد اسلم سائیگاؤں ویلفیئر کے سینئر نائب صدر منتخب

 محمد اسلم سائیگاؤں ویلفیئر  کے سینئر نائب صدر منتخب

کراچی(سٹی ڈیسک)سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات حسب روایت منعقد ہوئے ۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

، جس میں تنظیم کے ممبران نے بھرپور حصہ لیا۔ انتخابات کے نتیجے میں محمد اسلم کو سینئر نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔انتخابی عمل مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں ووٹنگ کا عمل صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا۔ ممبران نے بڑی تعداد میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد باضابطہ نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں محمد اسلم سینئر نائب صدر کے عہدے پر کامیاب قرار پائے ۔منتخب ہونے کے بعد محمد اسلم نے تنظیم کے تمام ممبران اور ووٹرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ تنظیم کے فلاحی مقاصد کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ۔ اس موقع پر تنظیم کے جنرل سیکریٹری راشد سلفی ودیگر عہدیداران اور ممبران نے ان کو مبارکباد دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں