جاری منصوبے ہر صورت جون میں مکمل ہونگے ،وزیربلدیات

جاری منصوبے ہر صورت جون میں مکمل ہونگے ،وزیربلدیات

کراچی(این این آئی)وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں کراچی میں ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے اور ایسے منصوبوں کو شامل کیا جائے گا، جس سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف حاصل ہو،کراچی میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو مختلف متبادل راستوں سے کم سے کم کیا جائے گا۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوارکوشہر کے مختلف علاقوں کے دورہ کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے شاہراہ بھٹو پر جاری کام، کورنگی کاز وے ، جام صادق برج، شاہ فیصل کالونی، قائد آباد سمیت دیگر ان علاقوں کا بھی دورہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کے ڈی اے اور کراچی میگا پروجیکٹ کے تحت جو منصوبے جاری ہیں ان کو جلد سے جلد مکمل کرکے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کی جائیں جبکہ ان منصوبوں کے ساتھ ساتھ جو لنک منصوبے بنائے جائیں ان کی فزیبلیٹی اس طرح بنائی جائے کہ اس سے ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہو اور عوام کو اپنی منزل تک پہنچنے کے لئے فاصلہ کم سے کم طے کرنا پڑے ۔ آئندہ مالی سال کی اے ڈی پی اسکیم میں کراچی کے لیے متعدد میگا منصوبوں کو بھی شامل کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کراچی میگا پراجیکٹس کے پی ڈی اور کے ڈی اے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو بھی ہدایات دی کہ جاری منصوبے جو رواں مالی سال میں مکمل ہونا ہیں ان کو ہر صورت جون کے آخر تک مکمل کرلیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں