محراب پور میں کمسن لڑکوں سے زیادتی کا نوٹس

محراب پور میں کمسن  لڑکوں سے زیادتی کا نوٹس

محراب پور(نمائندہ دنیا) بھریا روڈ میں پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے 15 سے زائد کمسن لڑکوں سے زیادتی ،ویڈیوبناکر انہیں بلیک میل کر کے بھاری رقم وصول کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے ۔

چیئرمین   بلدیہ بھریا روڈ امتیاز آرائیں   و دیگر نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار  ملک سے ملاقات کی اور جیند شیخ  کانسٹیبل عبد الجبار مری گروہ کے کمسن علی حیدر کو بلیک میل کرنے کی کوشش پر اسکی خودکشی کے اقدام سے آگاہ کیا۔ ایس ایس پی نے مہیا ثبوتوں کی روشنی میں کانسٹیبل عبد الجبار مری کو کوارٹر گھاٹ کر دیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں