ڈائریکٹرکی نااہلی، این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کے خلاف 45کیسز دائر

کراچی(این این آئی)ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی کے ناہلی کے وجہ سے این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کے خلاف 45 کیسز دائر کئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے امراض قلب کے خلاف 49 کیسز عدالتوں میں زیر التوا ہیں قومی ادارہ برائے امراض قلب اب تک کسی کیس سے بری نہیں ہوسکا گزشتہ 5 سالوں میں این آئی سی وی ڈی انتظامیہ کے خلاف 45 کیسز داائر کئے گئے این آئی سی وی ڈی کی لا فرم ایک کسی بھی نہیں جتوا سکی قومی ادارہ برائے امراض قلب کے خلاف 2019 سے 2023 تک 45 کیسز دائر ہوئے ، گزشتہ پانچ سال میں بدعنوانی غیر قانونی تقرریوں اور وسائل کے استعمال کے خلاف 45 کیسز داائر کئے گئے این آئی سی وی ڈی انتظامیہ نے 45 کیسز کیلئے نو کروڑ بیانوے لاکھ چار ہزار اٹھ سو تین روپے ادا کئے ،دستیاب دستاویز کے مطابق اس وقت این آی سی وی ڈی کے پاس کوئی لا فرم موجود نہیں رواں برس 4 کیسز دائر ہوئیجس کیلئے 61 لاکھ روپے کے عوض پولیٹیکل لا فرم کی خدمات حاصل کی گئی ۔