ایران پرحملہ کھلی جارحیت ہے ، علامہ ساجد نقوی

 ایران پرحملہ کھلی جارحیت  ہے ، علامہ ساجد نقوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے برادر ملک اسلامی جمہوری ایران پر صہیونی حملے کی شدید الفا ظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر صہیونی حملے ایران کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے۔

 سامراج کسی کی آزادی کو تسلیم نہیں کرتاتمام آزادی پسندوں کواس سامراجی حملے کی کھل کر مذمت کرنی چاہیے سامراجی صہیونی حملے سے واضح ہوگیا کہ سامراج اور اس کے پر وردہ کبھی بھی دنیا میں امن نہیں چاہتے قائد ملت جعفریہ نے صہیونی حملے میں اعلیٰ سرکاری عہدیداروں،بعض کمانڈرز اور چھ سائنسدانوں سمیت سویلین کی شہادتوں پرپاکستانی قوم و ملت کی جانب سے رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کی خدمت میں دلی ہمدردی اور گہرے دُکھ کا اظہار کیا شہداکے درجات کی بلندی کی دعاکی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں