عہدِ عثمانی کا تاریخ ساز کا م قرآن کو جمع کر نا ہے ، شاہ عبد الحق

کراچی (این این آئی) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے جامع میمن مسجد مصلح الدین گارڈن میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عہد ِ عثما نی کا تاریخ ساز کا م قرآن کو تر تیب کے ساتھ جمع کر نا ہے۔
آپ کا طرز حکمرانی مسلم حکمرانوں کے لئے رہنما اصول فراہم کرتا ہے ۔ خلیفۃ الرسول نے سخاوت ،رواداری، تحمل و برداشت اور شرم وحیا کی بہترین مثالیں پیش کیں، انہو ں نے کہا کہ حضرت عثمان غنی ؓ نے اپنی ذات اور حکمرانی کے دفاع کیلئے مدینہ کی سر زمین کو پامال نہیں ہونے دیا بلکہ امت مسلمہ کو آپس میں دست و گریبان اور خون خرابے سے بچانے کی خا طر اپنی جان قربان کر دی۔نئی نسل کو صحا بہ کرام کے سیرت و روشن کردار سے روشنا س کرایا جا ئے ۔