تحریک نوجوانان پاکستان اور کشمیر کے تحت مظاہرہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تحریک نوجوانان پاکستان اور کشمیر کے تحت اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
شرکا نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرے کی قیادت تحریک نوجوانان پاکستان اور کشمیر کراچی ڈویژن کے صدر شفیق خان درانی نے کی۔شرکا نے ایران کے ساتھ مکمل اظہاریکجہتی کا اظہار کیا۔شفیق خان درانی نے کہا کہ اسرائیل ایک دہشت گرد ملک ہے ،اسرائیل کو مغربی طاقتوں کی حمایت حاصل ہے ۔اسرائیل اقوام متحدہ اور عالمی عدالت کے فیصلوں کو قبول نہیں کرتا۔