عثمان غنیؓ جیسی سخاوت کسی حکمران میں نہیں، شاہ عبد الحق
کراچی (این این آئی)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر علامہ سید شاہ عبد الحق قادری نے کہاکہ حضرت سیدنا عثما ن غنیؓ نے اپنا مال دین و ملت کے لئے وقف کیا لیکن آج حکومت ملک و قوم کو لوٹنے اور عیش وعشرت کے لئے حاصل کی جاتی ہے ۔
مسلم امہ کے لئے حضرت عثمان غنیؓ نے انگنت فلا حی منصوبے پا یئہ تکمیل تک پہنچائے قرآن کریم کی کتابی صورت میں ترویج و اشاعت ان کا بڑا کا رنا مہ اور قیا مت تک کیلئے مسلما نو ں پر احسان عظیم ہے ۔ انہوں نے جما عت اہلسنّت و بز م رضا کے زیر اہتمام خلیفہ سوم کے سالانہ یوم شہادت کی مناسبت سے گیلکسی بینکوئٹ نزد پی آئی ڈی سی میں عثمان غنیؓ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ خلیفہ سوم کی حیات طیبہ ہر طبقہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے لئے مشعل راہ اور مسلم حکمرانو ں کے واسطے رول ماڈل کی حیثیت رکھتی ہے ۔مسلم حکمرانوں کو اسوئہ عثمانی سے سبق حاصل کرنا چاہئے ، آج مسلمان حکمرانوں کی بزدلی اور کمزوری کے سبب دنیا میں امت مسلمہ خصوصاً اہلِ غزہ ظلم و جبر کا شکار ہیں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حضرت عثمان غنیصکی امتیا زی شان ہے کہ حضور ا نے ا پنی دو صا حبزادیا ں آپ کے نکا ح میں دیں اور اپنے ہاتھ کو ان کا ہاتھ قرار دے کر بیت رضوان کا شرف عطا کیا۔
کانفرنس میں جما عت اہلسنّت کراچی کے نائب امیر ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری ،ناظم کراچی سید رفیق ،علامہ شوکت حسین سیلاوی،مولانا جمیل احمد امینی نے بھی خطاب کیا ۔مقررین نے کہا کہ سیدنا عثمان بن عفان نے اپنی سخا وت و فیا ضی کے ذریعے محتا جو ں ضرورت مندوں اور دین اسلام کی بے پنا ہ خدمت کی آج اس بے راہ روی کے دور میں ضرورت اس بات کی ہے نئی نسل کو صحا بہ کرام کی صحیح تعلیما ت سے روشناس کرایا جا ئے تاکہ معاشرے میں امن و اخوت اور رواداری کا جذبہ پروان چڑھ سکے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منا نے کا اہتمام کیا جا نا چاہیے ۔ نیز کانفرنس ہال میں خون کے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے کیمپ بھی لگایا گیا جس میں تھیلسیما کے مریضوں کیلئے شرکاء نے خون کے عطیات بھی دیئے ۔