بلدیہ ٹاؤن کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس ختم کرنے کا مطالبہ

 بلدیہ ٹاؤن کا غیرقانونی ہائیڈرنٹس ختم کرنے کا مطالبہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بلدیہ ٹاؤن میں پانی کے شدید بحران کی وجہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس ہے ، جمعیت علما اسلام (جے یو آئی)بلدیہ ٹاؤن نے بلدیہ ٹاؤن میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کے خاتمے کا مطالبہ کردیا اور۔۔۔

 پانی کے فراہمی کیلئے عوامی جدوجہد کا بھی اعلان کیا ہے ۔جمعیت علماء اسلام بلدیہ ٹاؤن کے جنرل سیکرٹری قاری مظہرالدین کھوسو نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)واٹر کارپوریشن اسد اللہ کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ اہل بلدیہ ٹاؤن پانی کی قلت سے بہت پریشان ہیں۔مساجد، مدارس، اسکول اور دیگر ادارے پانی سے محروم ہیں۔ اس کی بڑی وجہ غیرقانونی ہائیڈرنٹس ہیں،جے یو آئی بلدیہ ٹاؤن پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ الطاف نگر رمضان گوٹھ، گلشنِ چوک، گٹو گوٹھ اور دیگر علاقوں میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو پانی ٹینکر کے ذریعے نہ خریدنا پڑے ۔ بلدیہ ٹاؤن اس وقت کربلا کا منظرپیش کر رہا ہے ،ہر محلہ اور گلی کوچوں کے بچے جوان ،بزرگ اور خواتین پینے کے پانی کے حصول کیلئے ہاتھوں میں خالی گیلن اور برتن اٹھائے سرگرداں نظر آتے ہیں۔جے یو آئی بلدیہ ٹاؤن پانی کے حصول کیلئے بھرپور عوامی جدوجہد شروع کررہی ہے ۔ 21 جون کو جے یو آئی بلدیہ ٹاؤن کی مجلس شوری کے جلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ شدید گرمی میں پانی کی قلت کے باعث ٹینکر مافیا نے نرخوں میں من مانا اضافہ بھی کردیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں