عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری ،شہریوں کی جانب سے چادر چڑھائی

کراچی (آئی این پی )میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برطانوی اخبار دی اکانومسٹ کے سروے پر اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا جس میں شہر قائد کو رہائش کیلئے دنیا کا چوتھا بدترین شہر قرار دیا گیا۔
بدھ کو میڈیا سے گفتگو کے دوران میئر نے کہا کہ کراچی اگر اتنا برا ہوتا تو یہاں 3 کروڑ لوگ نہ رہتے ، 3 کروڑ والے شہر کا موازنہ 100 لوگوں کے سروے سے نہیں کیا جا سکتا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہتر زندگی کیلئے آج بھی لوگ کراچی کا رخ کر رہے ہیں، شہر قائد دنیا کے چھ بڑے شہروں میں شامل ہے ، میرا شہر شاندار تھا، ہے اور رہے گا۔ کراچی ایک بار پھر رہائش کے اعتبار سے بدترین شہر قرارانہوں نے کہا کہ کراچی میں آج بھی پاکستان بھر سے لوگ آتے ہیں، وہ اس لیے آتے ہیں کہ انہیں روزگار ملتا ہے اور آگے بڑھنے کی امید ہوتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کے لوگوں پر کسی نے بندوق نہیں رکھی ہوئی کہ زبردستی اس شہر میں رہو، یہ دنیا کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے لہٰذا یہاں مسائل ضرور ہیں۔علاوہ ازیں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بدھ کوحضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی اور سالانہ عرس کے موقع پر کراچی کے شہریوں کی جانب سے مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، میئر کراچی نے اس موقع پر کہا کہ کراچی کو یہ فخر حاصل ہے کہ حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ جیسے عظیم بزرگ کا مزار اقدس یہاں موجود ہے ،حضرت عبداللہ شاہ غازیؒ کے عرس کے موقع پر کراچی اور دیگر شہروں سے بڑی تعداد میں زائرین یہاں آتے ہیں،تین روزہ عرس کے دوران کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے مزار پر بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔