بھتیجی سے زیادتی کے الزام میں چچا گرفتار

 بھتیجی سے زیادتی کے الزام میں چچا گرفتار

حیدرآباد(نمائندہ دنیا )اپنی بہو/بھتیجی کیساتھ زیادتی کے الزام میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ نسیم نگر پولیس کو درخواست گزار۔۔۔

 ‘‘ر’’نے تھانہ حاضر ہوکر شکایت درج کرائی کہ اسکے ساتھ اسکے سسر جو اسکا رشتہ میں چاچا بھی ہے نے 2 مرتبہ زیادتی کانشانہ بنایا ہے ، جس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ انچارج انسپکٹر عبد المالک ابڑو نے اس واقعہ کا مقدمہ ‘‘ر’’کی مدعیت میں کرائم نمبر 278/2025 زیر دفعہ 376 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا۔ نسیم نگر پولیس نے اپنی بہو/بھتیجی کیساتھ زیادتی کے الزام میں ملزم اعجاز قمبرانی کو گرفتار کرلیا اور درخواست گزار کے میڈیکل ٹیسٹ کیلئے رپورٹ جاری کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں