زیرزمین چھپائی گئی 21کلو چرس برآمد،ملزم گرفتار

زیرزمین چھپائی گئی 21کلو  چرس برآمد،ملزم گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پولیس نے جامعات اور مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والے ایک ملزم کو زیرِ زمین چھپائی گئی 21 کلو چرس سمیت گرفتار کر لیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ فرخ النجار کے مطابق سچل پولیس نے سکندر گوٹھ، میمن نگر میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا اور زمین میں چھپائی گئی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی۔کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش حیدر کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں