نئی پالیسی کے تحت انٹر میں داخلوں کاسلسلہ جاری

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی داخلہ پالیسی کی منظوری کی بعد کراچی کے 154سمیت سندھ بھر کے 375 کالجزمیں انٹر میڈیٹ سال اول میں داخلوں کا سلسلہ جاری ہے جو 15 جولائی تک جاری رہے گا ۔ جسکے بعد22 جولائی سے فہرستیں آویزاں کردی جائیں گی، داخلہ فارم میں ڈومیسائل کی شرط ختم کر دی گئی۔
کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سندھ کی نئی داخلہ پالیسی کے تحت تعلیمی سال 2025-26 کے لیے نہم کلاس کے امتحانی نتائج کی بنیاد پر انٹر سال اول میں داخلہ لینے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اس پالیسی کا اطلاق سندھ الیکٹرانک سینٹرلائزڈ کالج ایڈمیشن پروگرام میں حصہ لینے والے سرکاری کالجوں پر لاگو ہوتا ہے ۔کیمرج سسٹم کے طلباء کو کلاس او لیول پارٹ-I کے نتائج کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔کے ذریعے 15 جولائی 2025 تک قبول کی جائیں گی، گیارہویں اور بارہوں جماعت کی کلاسز کا آغاز اگست 15 سے ہوگا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ریجن میں کالج زون سسٹم نافذ العمل رہے گا۔ اس نظام کے تحت، طلباء کو عام طور پر ان کے نامزد زون کے اندر کالجوں میں داخلہ دیا جائے گا۔ تاہم، جن طلباء نے A+ یا A گریڈ حاصل کیے ہیں وہ اپنی پسند کے کسی بھی کالج میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے ، جب کہ B سے E گریڈ کے حامل طلباء کو اپنے مختص زون میں درخواست دینی ہوگی۔ڈی جی کالجز کا آئی ٹی سیکشن فہرستیں تیار کرنے کا ذمہ دار ہوگا، جو SECCAP کمیٹی کے چیئرمین کی منظوری سے مشروط ہے ۔