ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،3زخمی

ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2افراد جاں بحق،3زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور3زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کی حدود شاہراہ فیصل بلوچ کالونی پل کے قریب دو موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئی۔

 جس کے نتیجے میں 35 سالہ شخص شہزادجان بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔منگھوپیر نصرت بھٹوکالونی عثمانیہ مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی،متوفیہ خاتون کی شناخت 60 سالہ سکینہ زوجہ صدیق کے نام سے کی گئی۔ادھر انچولی کے قریب تیز رفتار ویگو ڈالے نے موٹر سائیکل سوار دو نوجوانوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے ۔ حادثے کے بعد گاڑی سوار موقع سے فرار ہو گئے جبکہ زخمی نوجوانوں کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق حادثہ ڈبل کیبن گاڑی کی غفلت کے باعث پیش آیا، جو تیز رفتاری سے چلائی جا رہی تھی۔ پولیس حکام کے مطابق نمبر LH-0110 ہے ، جو کہ جے ڈی سی کے جنرل سیکرٹری ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے ، جبکہ گاڑی ڈرائیور عرب رضا چلا رہا تھا۔ حادثے کے بعد ظفر عباس اپنی ٹیم کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے ۔ ظفر عباس کا مؤقف ہے کہ موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کی ہیڈلائٹس بند تھیں جس کے باعث وہ گاڑی سے ٹکرا گئے ۔ زخمی نوجوانوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کا مکمل علاج جے ڈی سی کی جانب سے کرایا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں