ممتاز قانون دان محمد اشرف قاضی ایڈووکیٹ کے انتقال پر عدالتی امور معطل

ممتاز قانون دان محمد اشرف قاضی ایڈووکیٹ کے انتقال پر عدالتی امور معطل

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ممتاز قانون دان اور سینئر وکیل اشرف قاضی ایڈووکیٹ کے انتقال پر سندھ ہائیکورٹ اور کراچی بار نے عدالتی امور معطل کر دیے ۔

 چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی ہدایت پر دوپہر 12 بجے کے بعد معمول کی عدالتی کارروائی روک دی گئی جبکہ صرف فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت ججز کے چیمبرز میں کی گئی۔  اس حوالے سے باقاعدہ سرکلر جاری کیا گیا جبکہ کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی عدالتی کارروائیاں گیارہ بجے کے بعد معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سیشن ججز کو خط لکھا کہ عدم پیشی کی صورت میں کسی بھی مقدمے میں سخت فیصلہ نہ دیا جائے ۔ محمد اشرف قاضی طویل عرصے سے وکالت سے وابستہ تھے اور وکلا سیاست میں فعال تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں