خاتون سے موبائل فون چھیننے کا ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ضلع کیماڑی تھانہ سائٹ اے کی حدود میٹروول سائٹ ایریا میں خاتون سے موبائل فون چھیننے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی سائٹ اے پولیس کی ملزم کے خلاف کارروائی،خاتون سے موبائل فون چھیننے والا اسٹریٹ کرمنل گرفتار کرلیا گیا۔
گزشتہ روز سائٹ ایریا کے علاقے میٹروویل بلاک 4 میں صبح سویرے ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد راہ چلتی خاتون کا موبائل فون چھین کر با آسانی فرار ہوگئے تھے ، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے ۔جسکا مقدمہ مدعی سعید احمد کی مدعیت میں درج ہے ۔ملزم کی شناخت شاہزیب ولد الطاف الرحمان کے نام سے ہوئی۔ملزم کے قبضے سے بوقت گرفتاری چھینا ہوا موبائل فون اور پرس برآمد ہوا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔