شیرشاہ میں اسکریپ گودام میں آگ لگ گئی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے شیر شاہ میں قائم اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی اطلاع ملتے ہی کے ایم سی کے فائر ٹینڈرز اور باوزر موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں گئیں۔
گودام میں بڑی تعداد میں موجود پلاسٹک،ربڑ اور آئل فلٹر آگ کو مزید پھیلانے کا باعث بنے تاہم سات گھنٹے کی مسلسل جدو جہد کے بعد آگ کو بجھا کر کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے میں دس فائر ٹینڈرز اور دو باوزر سمیت پچاس سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کے نتیجے میں گودام میں موجود تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم حتمی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔