لیاری حادثہ، ایس بی سی اے سے مختلف عمارتوں کاریکارڈطلب کرلیاگیا

لیاری حادثہ، ایس بی سی اے سے مختلف عمارتوں کاریکارڈطلب کرلیاگیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)لیاری میں ہونے والے عمارت کے حادثے کی تحقیقات کے لیے پولیس سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے دفتر پہنچ گئی اور مختلف عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا اور مختلف افسران کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔

ذرائع نے بتایا کہ لیاری عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے ، اسی سلسلے میں ضلع جنوبی کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او پولیس کے ہمراہ ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر پہنچے ، ڈائریکٹر ایڈمن سے ملاقات کی اور ضلع جنوبی میں مختلف عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا، جس پر ڈائریکٹر ایڈمن نے یقین دہانی کرائی کہ جو ریکارڈ درکار ہوگا وہ فراہم کیاجا ئے گا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ پولیس کے پہنچنے پر کئی افسران غیر حاضر تھے ۔ اس واقعے میں درج ہونے والی ایف آئی آر میں مزید 5 افسران اور مالک مفرور ہے ، جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپہ مار کارروائیاں جا ری ہیں۔پولیس نے اس قبل جمعرات کو 9 اہم افسران کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں 6 ڈائریکٹرز، دو ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایک انسپکٹر کو گرفتار کیا گیا تھا، ان میں گرفتار ریٹائر ڈائریکٹر آصف رضوی کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی جس پرپولیس نے گھر منتقل کردیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں