سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا چھٹا کانووکیشن جمعرات کو ہوگا
کراچی(سٹی ڈیسک)سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی چھٹا کانووکیشن جمعرات کو منعقد ہورہا ہے ، جس میں 362 سے زائد گریجویٹس کو ڈگریاں دی جائیں گی۔ اس موقع پر سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے پہلے پی ایچ ڈی گریجویٹ کو بھی ڈگری دی جائے گی۔
اس سلسلے یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی کی زیر صدارت گزشتہ روز ایس ایم آئی یو کے کانفرنس روم میں مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور متعلقہ عملے کا اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کانووکیشن کے لیے کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور کانووکیشن سے قبل اور اس دن مختلف ذمہ داریاں انجام دینے کے لیے 14 کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر مجیب صحرائی نے کہا کہ یہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کا تاریخی کانوونشن ہے کیونکہ اس میں پہلی پی ایچ ڈی کی ڈگری یونیورسٹی کے گریجویٹ کو دی جائے گی۔