ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت نہ ہوسکی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شرافی گوٹھ ملیر ندی کے قریب سڑک پر ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم پولیس نے تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہیں۔
ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر نے شرافی گوٹھ ملیر ندی کے قریب سڑک پر ڈرم سے ملنے والی خاتون کی لاش کے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور اس حوالے سے پولیس و دیگر افراد سے معلومات بھی حاصل کیں۔