پاکستان میں دینی مدارس کو کوئی خطرہ نہیں ،احسن اقبال

 پاکستان میں دینی مدارس کو  کوئی خطرہ نہیں ،احسن اقبال

کراچی (اسٹاف رپورٹر )وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے پیر کو جامعۃ الرشید کا دورہ کیا۔ترجمان جامعۃ الرشید کے مطابق احسن اقبال نے جامعۃ الرشید کے سرپرست اعلیٰ اور الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم سے ملاقات کی۔۔۔

احسن اقبال کو جامعۃ الرشید اور الغزالی یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرایاگیا۔وفاقی وزیر نے جامعۃ الرشید میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدارس کے طلباء کو جغرافیائی سرحدوں کا محافظ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دینی مدارس کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے اور پاکستان کی ترقی کے لیے مدارس کو بھی اتنی ہی اہمیت حاصل ہے جتنی عصری جامعات کو حاصل ہے ۔جامعۃ الرشید کے سرپرست اعلیٰ اور الغزالی یونیورسٹی کے چانسلر مفتی عبدالرحیم نے احسن اقبال کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔مفتی عبدالرحیم کا کہنا تھا کہ ہم اہلیانِ مدارس کو اس تشدد پسندی کا راستہ روکنا ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں