فیملیز کو یرغمال بناکر ڈکیتیاں کرنے والا گروہ پکڑا گیا

فیملیز کو یرغمال بناکر ڈکیتیاں  کرنے والا گروہ پکڑا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)فیملیز کو یرغمال بنا کر گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والا گروہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ اور سی آئی اے پولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران گرفتار کرلیا گیا۔۔۔

ایس ایس پی امجد شیخ کے مطابق کارروائی بن قاسم میں کی گئی جہاں سے ہاؤس رابری، قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی شناخت دوست سہیتو اور شعیب احمد کے نام سے ہوئی۔ انکشاف ہوا کہ ملزمان کو ایک معروف بلڈر کی سہولت حاصل تھی جو ان کی وارداتوں میں مدد فراہم کرتا رہا۔ امجد شیخ کے مطابق ملزمان نے 22 ستمبر کو گلشن فلک ناز میں ڈکیتی کی واردات کے دوران بزرگ شہری جاوید کو تشدد کرکے جاں بحق کردیا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں