ایم کیوایم کے وفد کی تبلیغی اجتماع کے منتظمین سے ملاقات

ایم کیوایم کے وفد کی تبلیغی اجتماع کے منتظمین سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی کے سینئر رکن و ایم این اے سید امین الحق کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے کراچی تبلیغی اجتماع گاہ کا دورہ کیا۔

 سید امین الحق اور اپوزیشن لیڈر سندھ علی خورشیدی نے وفد کے ہمراہ جمعہ کی نماز تبلیغی اجتماع میں ہی ادا کی اور تبلیغی اجتماع کے منتظمین سے ملاقات کی اور اجتماع میں درپیش مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اجتماع کے انتظامات کو مزید بہتر طرح سے دیکھنے کی ہدایت کی،جبکہ تبلیغی جماعت کی جانب سے اجتماع میں موجود نظم و ضبط کو سراہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں