گھروں اور دکانوں میں ڈکیتی کا ملزم گرفتار
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بلوچ کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گروہ کے اہم کارندے سجاد ولد اقبال کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم 25 دسمبر کو محمود آباد نمبر 5 میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ چکی ہے ۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر قانونی پستول، گولیاں، چھینے گئے زیورات اور موبائل فونز برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف درخشاں اور ساحل تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔