بلدیاتی ملازمین کے احتجاج کی تیاریاں شروع
کراچی (این این آئی ) میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کے صدر سیدذوالفقارشاہ کے دستخط سے میئر کراچی، میٹروپولیٹن کمشنر اور فنانشل ایڈوائزر کے ایم سی کو 6 ماہ گزرنے کے باوجود۔۔۔
تنخواہوں میں 12 فیصد اور پنشن میں 8 فیصد اضافہ ادا نہ کرنے پر ملازمین اور پنشنرز میں پائی جانے والی بے چینی وبے یقینی اور تشویش سے آگاہی کے لیٹرز وصول کروادیئے ۔ اس سلسلے میں احتجاج کے سلسلے میں کمشنر کراچی، ڈپٹی کمشنرساؤتھ، ڈی آئی جی و ایس ایس پی ساوتھ، ایس ایچ اوز آرام باغ و سٹی کورٹ کو آگاہی لیٹرز تحریر کردئیے ہیں۔