قائد اعظم کے رہنمااصول زندگی میں نافذ کیے جائیں ،پاسبان
کراچی (این این آئی) پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ پاکستان میں بگڑے ہوئے نظامِ سیاست، نظامِ تعلیم اور پیچیدہ مسائل کا واحد حل یہی ہے کہ۔۔۔
ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے رہنما اصولوں اور تعلیمات کو اپنی عملی زندگی میں حقیق طور پر نافذ کیا جائے ۔ انہوں نے زور دیا کہ مسیحی برادری سمیت تمام اقلیتوں میں محبت، رواداری، بھائی چارے اور افہام و تفہیم کے پیغام کو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ وہ نیو کراچی 11جے میں کرسمس کے موقع پر دو چرچوں کے دورے کے دوران کیک کاٹنے کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔