تیزرفتار کار کی ٹکر سے راہگیرخاتون جاں بحق

تیزرفتار کار کی ٹکر سے راہگیرخاتون جاں بحق

حادثہ گلستانِ جوہر منور چورنگی کے قریب پیش آیا،ڈرائیور زیر حراست سائٹ بی میں کام کے دوران سر پر وزنی شے گرنے سے ایک مزدور چل بسا

کراچی (اسٹاف رپورٹر،این این آئی)گلستانِ جوہر منور چورنگی کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب خاتون سڑک عبور کر رہی تھیں۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 25 سالہ نجمہ کے نام سے کی گئی، جن کی لاش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ گاڑی بھی تحویل میں لے کر واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب کراچی کے علاقے سائٹ بی میں کام کے دوران افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں سر پر وزنی شے گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت رمضان علی کے نام سے کی گئی ہے ۔ جاں بحق مزدور کی لاش کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔علاوہ ازیں شارعِ فیصل کے قریب عوامی مرکز کے سامنے سڑک پر آئل گرنے کے باعث متعدد ٹریفک حادثات پیش آئے ۔سڑک پر آئل کی وجہ سے پھسلن کے باعث موٹر سائیکل سواروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔اطلاعات کے مطابق آئل کی وجہ سے تین موٹر سائیکل سوار پھسل کر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق شاہراہ پر آئل پھیلا ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور کئی گاڑیاں بھی پھسلنے سے بال بال بچ گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں