ایشیائی بینک کے وفد کا کے پی ٹی کا دورہ، ایم ایل ون منصوبے کا جائزہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پورٹ ٹرسٹ میں دس رکنی ایشین ڈیولپمنٹ بینک کی ابتدائی معائنہ ٹیم نے صدر دفتر کا دورہ کیا۔۔
جسکی قیادت سنگیوان کم نے کی۔دورے کا مقصد پاکستان ریلوے کے ایم ایل ون منصوبے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا اور بندرگاہ کی کنیکٹیویٹی و کارگوہینڈلنگ کے مسائل کا معائنہ کرنا تھا۔دورے میں ریلوے انتظامیہ کے سینئر عہدے داران بھی شامل تھے جنہوں نے کراچی بندرگاہ کے موجودہ منصوبوں اور انتظامی انفرااسٹرکچر کے بارے میں وفد کو تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ سنگیوان کم نے کہا کہ دورے کا مقصد کنکٹوٹی کے مسائل کا جائزہ لینا اور منصوبے کی پیش رفت کو سمجھنا ہے ۔